خضدار: دہشتگردی کی کوشش ناکام، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد

شائع 12 نومبر 2016 04:01pm
File Photo File Photo

خضدار:خضدار میں ایف سی اور انٹیلی جنس ادارے نے وڈھ میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں بارودی  مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق  کمپاؤنڈ سے اسی کلو گرام بارودی مواد، بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹرز اور ریمورٹ کنٹرول برآمد کرلیے گئے ہیں۔کمپاؤنڈ دہشت گردوں کے زیر استعمال تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔