حب دہشتگردی واقعہ: پولیس چیف مشتاق مہر کی جانب سے ہدایات جاری
فائل فوٹوکراچی: کراچی پولیس چیف جناب مشتاق احمد مہر نے آج حب میں شاہ نورانی کے مزارپر ہونے والے افسوس ناک دہشتگردی کےواقعے کو مد نظررکھتے ہوے تمام زونل ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کردیں۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے تمام زونل ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ڈویژن ایس پیز، ایس ایچ اوزاور ایس ڈی پی اوز کو پابند کریں کہ وہ
اپنے علاقے میں موجود تمام مزارات،مساجدوامام بارگاہ اوراقلیتوں کے مذہبی مقامات کا بذات خود معائنہ/ سروے کریں اوروہاں کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے انہیں قائل کریں کے وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے رضا کاروں کومیٹل ڈیٹیکٹر اور دوسرے سرچنگ آلات سے لیس کرکے پولیس سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعینات کریں اور داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کریں تاکہ آنے جانے والے افراد کی موثر چیکنگ کی جا سکے ۔
اپنے علاقے میں موجود تمام مزارات و مذہبی مقامات کی سیکیورٹی مزیدسخت کریں اوراس کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
تمام زونل ڈی آئی جیز اور ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اس امر کو یقینی بنائے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ ہو۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔