فلموں کے بادشاہ عامر خان کی گھریلو زندگی تنازعات کے گھیرے میں
ممبئی:بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فیلڈ میں بہت ہی مقبول ہیں لیکن ان کے بھائی فیصل خان بولی وڈ میں زیادہ نام نہیں کماسکے وہ چند ہی فلموں میں نظر آئے اس کے بعد منظر سے غائب ہوگئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق فیصل شیزوفرینا کے مریض ہیں یہ ایک قسم کی دماغی بیماری ہے جس میں انسان کا رویہ،جذبات سب کچھ متاثر ہوتے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں ان کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق ان کی گھریلو زندگی بہت زیادہ تنازعات کا شکار ہے آئے ان کے بارے میں چند باتیں آپ کوبتاتے ہیں۔
٭ فیصل خان کا کہنا ہے کہ ان کا فلم انڈسٹری میں کوئی قریبی دوست نہیں ہے،اور کوئی انہیں ان کی پریشانیوں سے باہر نہیں نکال سکتا۔
٭ایک انٹرویو کے دوران فیصل خان نے یہ واضح کردیا تھا کہ انہیں کوئی ذہنی بیماری لاحق نہیں ہےاگر وہ ذہنی عارضے میں مبتلا ہوتے تو کسی بھی فلم میں کام نہیں کرسکتے تھے،ان کےبارے میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ ان کے بھائی عامر ان کی اس حالت کے ذمہ دار ہیں ،عامر نے بھائی کی کسٹڈی کے لیے اپنے والد کے ساتھ قانونی جنگ بھی لڑی تھی۔
٭سال 2007 میں کیس کی سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال سے وہ اپنے بھائی کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور انہیں اچھے سے اچھا علاج مہیا کررے ہیں ،تاہم عامر خان یہ کیس ہار گئے تھے۔
٭ عامر خان کے کیس ہارنے کے بعد فیصل کی کسٹڈی ان کے والد طاہر حسین کو مل گئی تھی کیونکہ فیصل عامر کے ساتھ جانا نہیں چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ دونوں بھائی ایک ساتھ فلم 'میلہ'میں نظر آئے تھے جس میں ان کے ساتھ ٹوئنکل کھنا نے اہم کردار نبھایا تھا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔