معروف میزبان وقار زکاء پر تشدد کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2017 03:44pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

معروف ٹی وی میزبان وقار زکاء کو گذشتہ رات کراچی کے علاقےکلفٹن پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جبکہ تشدد کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی۔

نجی ٹی وی میں انٹروئیو کے دوران وقار زکاء نے کہا کہ یکیکفے کے ویٹر نے انہیں بتایا کہ یہ لڑکے گذشتہ دو تین دن سے ان کا پیچھا کر رہئے ہیں۔ اور جنید نامی لڑکے نے اپنے دوستوں سےمجھے پیٹنے کی شرط لگائی تھی۔

 جنید نامی شخص نے کلفٹن میں ایک کیفے کے باہر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ اس کے ہمراہ 10 سے 12 گارڈ بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ان سے پوچھنا چاہئیے کہ ان کے ساتھ گارڈز کیوں تھےاور کس نے انکو مجھ پر تشدد کی اجازت دی۔

وقار نے بتایا کہ ویڈیو میں صرف دو سے تین لوگ نظر آرہے ہیں۔ لیکن اگر آپ وہاں ہوتے تو آپ کو مزید سات سے آٹھ لوگ نظر آتے جو مجھے گھسیٹتے ہوئے کیفے سے باہر لے کر آئے۔

معروف میزبان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو اپنی سیلیبرٹی پاور کو استعمال کرتے ہوئے میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر سکتا تھا لیکن میں پہلے پولیس کے پاس گیا اور ایک کیس فائل کیا۔ اس کے ہسپتال جا کر طبی امداد لی جس طرح کوئی عام آدمی کرتا ہے۔

وقار زکاء نے واقعے کی ایف آئی آر کلفٹن تھانے میں کروائی ہے اور کلفٹن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او فیصل خان کو تمام واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بشکریہ بزنس ریکارڈر