کیا واقعی ریکھا اور سنجے دت شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں؟
ممبئی:اتوار کی شام کو اچانک انٹرنیٹ پر ایک خبر وائرل ہونا شروع ہوئی جس نے تمام لوگوں کو حیرت میں دال دیا ،خبر کے مطابق ریکھا اور سنجے دت ماضی میں شادی کرچکے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریکھا بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کو اپنا شوہر مانتی ہیں اور ان کے نام کا سیندور لگاتی ہیں، بہت سے نشریاتی اداروں نے اس خبر کا حوالہ مصنف یاسر عثمان کی کتاب (ریکھا ،ان ٹولڈ اسٹوری) کو دیا ہے جو انہوں نے ریکھا کی زندگی پر لکھی ہے۔
لیکن عثمان نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'یہ غلط ہے،میری لکھی گئی کتاب میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے ،لوگوں نے کتاب کا مطالعہ ٹھیک طرح سے نہیں کیا'۔
انہوں نے اپنی کتاب میں لکھے گئے مضامین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ '1984 میں ریکھا اور سنجےدت ایک ساتھ فلم زمین آسمان میں کام کررہے تھے ،اسی دوران یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے شادی کرلی ہے لیکن سنجے دت نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی تھی۔
مصنف عثمان کی کتاب میں درج لائنوں کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران ریکھا کا نام شیلندرا سنگھ،کمل حسن،پروڈیوسر راجیو کمار اور ہیرو سنجے دت کے ساتھ لیا جارہا تھا ،لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ریکھا کا نام اب تک صرف امیتابھ بچن کے ساتھ ہی لیا جاتا رہا ہے ،یہاں تک کہ پوری بھارتی فلم انڈسٹری جانتی ہے کہ ریکھا اپنی مانگ میں امیتابھ کے نام کا سیندور لگاتی ہیں اور ادکارہ نے اس خبر کی کبھی تردید بھی نہیں کی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔