ہولی وڈ ایکشن فلم لوگن کا باکس آفس پر راج

شائع 06 مارچ 2017 03:08pm
File Photo File Photo

نیویارک :ہولی وڈ ایکشن فلم لوگن مداحوں کے دلوں پر راج کرنے میں کامیاب رہی۔ فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے،فلم نے آٹھ کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

امریکی باکس آفس پر رواں ہفتے ایکشن کا راج رہا۔ ایکس مین فرینچائز کی دسویں ایکشن مووی لوگن  نے باکس آفس پر تہکہ مچادیا ہے۔ فلم لوگن نے ریلیز کے پہلے ہفتے  آٹھ کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کماکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

فلم میں اس بار  ایکس مین کی صلاحیتیں بیٹی میں منتقل ہوجاتی ہیں جو اپنی طاقتوں کا استعمال کرکے دشمنوں کو شکست دیتی ہے۔

دوسرے نمبر پر خوف اور دہشت سے بھرپور فلم گیٹ آؤٹ رہی، جس نے سات کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر بٹورے۔

باکس آفس پر تیسرے نمبر پر فلم دی شیک رہی،جس نے ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔