کنگنارناوت کا کرن جوہر پر'اقر باپروری 'کا الزام

شائع 07 مارچ 2017 06:01am

karan

ممبئی:صرف بولی وڈ ہی نہیں بلکہ  پورا بھارت   کنگنا رناوت کے ا س الزام پر حیران ہے جو انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار کرن جوہر پر لگایا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  حال ہی میں کنگنا نے کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن سیزن 5 میں شرکت کی اور شو کے دوران کافی کھلی باتیں کیں انہوں نے کرن پر 'اقربا پروری' کا الزام  بھی لگایا۔

کرن جوہر نے شو کے دوران تو کچھ نہیں کہا لیکن  ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کنگنا کے الزامات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'وہ اس وقت میری مہمان تھیں لہٰذا میں وہ سب سننے پر مجبور تھا  جو کچھ انہوں نے میرے بارے میں کہا وہ ان کی رائے تھی ،مجھے لگتا ہے انہیں اقربا پروری کا مطلب ہی نہیں پتہ۔

کیا میں اپنے بیٹے ،بیٹی یا بھانجے کے ساتھ کام کرتا ہوں ،آپ ان 15 فلمسازوں کے بارے میں کیا کہیں گے جن کا اس سے قبل فلم انڈسٹری  سے کوئی تعلق نہیں تھا ،ہاں میں نے   عالیہ بھٹ اور  ورون دھون کو لانچ کیا لیکن اس میں سدھارتھ ملہوترا بھی تھے  اور ان کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ  کنگنا اپنے آپ کو مستقل مظلوم سمجھ رہی ہیں  لہٰذا انہیں چاہئے کہ  وہ فلم انڈسٹری چھوڑ دیں ،کیا انہیں 'مووی مافیا'کا مطلب پتہ ہے،انہوں نے کیا سوچ کر ہمیں 'مافیا'کہا؟یہ میری مرضی ہے کہ  میں کنگنا کے ساتھ فلمیں کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا   اس کامطلب یہ نہیں کہ میں مافیا ہوں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ  میں ایسا انسان ہوں جس کی اپنی رائے ہے۔