امیتابھ بچن چینی موبائل کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
-OnePlus Forumsاسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے بھارت میں اپنے موبائلز کی مارکٹنگ کیلئے امیتابھ بچن کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔
کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ امیتابھ کے ساتھ بھارت میں موبائلز کی پروموشن کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ ان کا کہناتھاکہ کمپنی کی پوری کوشش ہوگی کہ یہ معاہدہ آگے بھی تسلسل کے ساتھ چلتا رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بچن کی بدولت بھارت میں عوام اس موبائل کی خصوصیات سے زیادہ بہتر انداز سے واقف ہو سکیں گے۔
جبکہ اس موقع پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایک جدید کمپنی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے انتہائی فخر کی بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ون پلس بھارت میں جدید کمپنیوں میں سے ایک ہے اس کی ایک اپنی پہچان ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن زین موبائل اور ایل جی موبائل کی پروموشن کیلئے بھی کمپنیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
بشکریہانڈین ایکسپریس

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔