خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شوبز ستاروں کے پیغامات
دنیا میں ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کو ان کی صلاحیتوں اور حقوق سے روشناس کروانا ہے، ماضی میں نظر ڈالی جائے تو بہت کم ایسا ہوا ہے کہ عورتوں کو ان کے حقوق ملے ہوں ،لیکن موجودہ دور میں صنفی مساوات اور خواتین کی نمائندگی کو لوگ آہستہ آہستہ تسلیم کررہے ہیں ،کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی شعبے کی تعمیر و ترقی خواتین کے بغیر ادھوری ہے۔
بھارتی اور پاکستانی شو بز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے اس دن کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے،آئیے دیکھتے ہیں۔
دیا مرزا دیا مرزا نے ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ" میں آج کا دن ان خواتین اور مردوں کے لیے منا رہی ہوں جو صنفی مساوات کے لیے کھڑے رہے ،جنہوں نےخواتین کی صلاحیتوں اور ان کی آزادی کو پہچانا اور انہیں بااختیار بنایا"۔
This #Womensday I celebrate all those men and women that stand for equality; who empower women to discover their potential and independence.
— Dia Mirza (@deespeak) March 8, 2017
عالیہ بھٹ عالیہ بھٹ نے اس موقع پر اپنا پسندیدہ اقتباس ٹویٹ کیا ہے "خواتین کو سونے دو ،جب وہ اٹھیں گی تو پہاڑوں کو ہلادیں گی"۔
Launching the #WomensDay emoticon & summing it up with my fav quote, Let her sleep for when she wakes, she will move mountains. G'night — Alia Bhatt (@aliaa08) March 7, 2017
سشانت سنگھ راجپوت ادا کار سشانت سنگھ راجپوت کا کہنا ہے کہ"میں جو کچھ بھی ہوں مجھے اس پر فخر ہے،کیونکہ میں نے یہ سب اپنی والدہ اور بہن سے سیکھا ہے"۔
Everything in me I could be proud of ,I've learned it from my mother and sisters.
You are what I aspire to be.#WomensDay
— Sushant Singh Rajput (@itsSSR) March 8, 2017
اجے دیوگن "اجے دیوگن نے ٹویٹ کیا کہ "ہمیں یہ دن منانے کے لیے کسی ایک دن کی ضرورت نہیں بلکہ ہر دن کو خواتین کے دن کے طور پرمنانا چاہئے"۔
Let's celebrate everyday as #womensday, so we never need only one day! — Ajay Devgn (@ajaydevgn) March 8, 2017
انوپم کھیر"خدا نے عورت کو ایک اور زندگی دنیا میں لانے کی طاقت دی ہے،خواتین خاص ہوتی ہیں،لہٰذا ہمیں ہر دن خواتین کے دن کے طور پر منانا چاہئے"۔
God gave women d power to give birth 2 another life. He knew they r special. If men acknowledge tat, we will celebrate #WomensDay everyday.
— Anupam Kher (@AnupamPkher) March 8, 2017
پاریش راول "پاریش راول نے تمام خواتین کو اس دن کی مبارک باد دی"۔
Happy #WomensDay to all women. And a very happy special #womensday to all those men who running fake ac & pretending to be women on twitter. — Paresh Rawal fan (@Babu_Bhaiyaa) March 8, 2017
کسی نے شاہ رخ خان کی مردوں کے ظلم کا شکار خواتین کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کر کے پیغام دیا کہ "یہ تصویر خان کی خواتین سے محبت کو ظاہر کرتی ہے ہمیں شاہ رخ پر فخر ہے"۔
This pic is enough to describe his love for women ! Another reason we r proud to be @iamsrk fan #womensdaypic.twitter.com/sOzGvBGpbJ
— प्रतीक :) (@Pk_Srkian1) March 8, 2017
ایشا گپتا "ایشا گپتا نے تمام خواتین کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی ہے"۔
Wishing all you lovely ladies out there a very Happy #WomensDay pic.twitter.com/X2qbBw45KB
— Esha Gupta (@eshagupta2811) March 8, 2017


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔