رشک قمر" کی سوشل میڈیا پر دھوم"

شائع 10 مارچ 2017 07:28am

rabi2

پاکستان کے معروف قوال اور ہردلعزیز  گلوکار نصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی مشہور قوالی "میرے رشک قمر"آج بھی اتنی مقبول ہے جتنی ماضی میں تھی۔

اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بہت سے نئے گلوکاروں نےاسے دوبارہ اپنے انداز میں گانے کی کوشش کی ہے جن میں ایک نام گلوکارہ رابی پیرزادہ کا بھی ہے۔

مقامی جریدے کے مطابق رابی پیرزادہ نے  نہ صرف اسے دوبارہ گایا ہے بلکہ  بہت ہی متاثر کن ویڈیو بنائی ہے جسے لوگوں کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے،فیس بک پر  ویڈیو شیئرکرتے ہوئے  رابی نے لکھا کہ"انتظار ختم ہوا۔۔۔بانو کلر  رواں سال کے سب سے پسندیدہ گانے"میرے رشک قمر" کے ساتھ یہاں موجود ہے ،لڑکیاں کمزور نہیں ہوتیں وہ اپنے حق کے لیے لڑ سکتی ہیں"۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری  کو گلوکارہ نے  انسٹا گرام پر اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان   کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے ان کی قوالی  رشک قمر کو  دوبارہ بنائیں گی اوراُن تمام افراد کو غلط ثابت کریں گی جو یہ سوچتے ہیں  کہ"لڑکیاں کمزور ہوتی ہیں  اور انہیں ہمیشہ اپنی حفاظت کے لیے کسی کی ضرورت ہوتی ہے"۔

سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کے گائے ہوئے گانے کو ملا جلا  ردعمل  حاصل ہورہا ہے۔