ایشوریا کے والد آئی سی یو منتقل

شائع 10 مارچ 2017 12:19pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنہ راج رائے سنگین حالت میں آئی سی یو منتقل کر دئیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنہ راج  رائے   طبعیت کی شدید خرابی کے باعث آئی سی یو  منتقل کر دیئے گئے،  کرشنہ راج رائےممبئی میں لیلہ واتی ہسپتال میں داخل تھے۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن  رات  گئےہسپتال پہنچ گئے تھے ۔ 

واضح رہے کہ  کرشنہ راج رائے  رواں سال جنوری سے شدید بیمار تھے اور یہی وجہ تھی کے ایشوریا رائے بچن نے اپنا دبئی کا دورہ مختصر کرتے ہوئے جلد بھارت واپسی کی تھی۔ 

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا