وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی
لاہور:اداکارہ وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی ہے،4سال قبل دونوں کی شادی دبئی میں دھوم دھام سے ہوئی تھی۔
وکیل کے دعوے کے مطابق ،اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے زندگی کی راہیں جدا کر لیں ،وینا ملک کی جانب سے لاہور کی فیملی کورٹ میں دائر خلع کی درخواست پر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنا دیا۔
فیملی جج قیصر جمیل گوجر نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے 31 جنوری 2017ء کو اداکارہ کے حق میں ڈگری جاری کر دی۔
عدالتی ذرئع کے مطابق ،اسد خٹک کی عدم پیروی پر عدالت نے یک طرفہ فیصلہ سنایا۔
اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وہ وینا اور بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بزرگ ان کے درمیان صلح کروائیں اور حالات بہتر ہو جائیں۔
اداکارہ اور اسد میں کافی عرصے سے لڑائی جھگڑے اطلاعات تھیں ۔
وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کودبئی میں ہوئی تھی ،ان کے 2بچے ہیں جو اس وقت وینا ملک کے پاس ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔