سلمان خان نے سری دیوی کو بولی وڈ "خانز" سے بھی بڑی اداکارہ قرار دے دیا
ممبئی:بولی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ماضی کی معروف اداکارہ سری دیوی کوممبئی میں ایک ایوارڈ فنکشن کے دوران خود سے عامر خان سے اور شاہ رخ خان سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایوارڈ تقریب میں سری دیوی کی نئی فلم "مام"کاپہلا پوسٹر ریلیز کیا گیا ،اس موقع پر سلمان سری دیوی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ،انہوں نے شو کے میزبان منیش پول کو درمیان سے روک دیا اور کہنے لگے"عامر خان،شاہ رخ خان،اکشے کمار ہم سب نے بہت ساری فلمیں کی ہیں،عامر نے تقریباً 50 فلمیں کی ہیں،وہ سال میں صرف ایک فلم کرتے ہیں،شاہ رخ خان 100 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکے ہیں،جبکہ میں 250-275فلمیں کرچکا ہوں ،لیکن اس سب کے باوجود ہماری انڈسٹری میں ایک لیجنڈ اداکارہ ہیں،جو بہت باصلاحیت،محنتی اورپروفیشنل ہیں،اور اب تک تقریباً300 فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ کیا ،ہمارے کام کا موازنہ ان سے ہر گز نہیں کیا جا سکتا ،وہ اور کوئی نہیں سری دیوی ہیں،سلمان نے اداکارہ کو ایشین ایج قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ سری دیوی نے نہ صرف بولی وڈ اور ہندی فلموں میں کا م کیا ہے بلکہ وہ تامل،ملالم ،تیلگو اور کناڈا فلموں میں بھی کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ 2012 میں ریلیز ہوئی فلم "انگلش ونگلش"کے بعد اب سری دیوی بہت جلد فلم"مام"میں نظر آئیں گی،اس فلم کو ان کے شوہر بونی کپور پروڈیوس کررہے ہیں،فلم کی کہانی ایک ماں اوراس کی سوتیلی بیٹی کے رشتے کے اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے۔
When a woman is challenged... Here's presenting the first look of MOM. #MOMFirstLook pic.twitter.com/taaJBeDH1d
— SRIDEVI BONEY KAPOOR (@SrideviBKapoor) March 14, 2017
فلم کی خاص بات اس میں پاکستانی اداکاروں سجل علی اور عدنا ن صدیقی کی موجودگی ہے جبکہ نواز الدین صدیقی میں اہم کردار میں نظر آئیں گے،فلم رواں سال 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔