شاہ رخ خان کی گاڑی نے فوٹو گرافر کا ایکسیڈنٹ کردیا
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان صرف نام کے ہی نہیں بلکہ دل کے بھی بادشاہ ہیں،وہ شہرت کی اس بلندی پر موجود ہیں جہاں پہنچنا ہر ایک کی اولین خواہش ہے،لیکن اتنی کامیابی نے بھی انہیں مغرور نہیں بنایا، وہ بہت نرم دل اور حساس طبیعت کے مالک ہیں اور اپنے پرستاروں سے بالکل ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی ان کے مداح ان سے کرتے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق خان بدھ کے روز اپنی کار میں اداکارہ عالیہ بھٹ کی رہائشگاہ پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے جا رہے تھے ،توقع کے مطابق خان کا استقبال بہت سے فوٹو گرافرز نے کیا جو ان کی ایک تصویر لینے کے لیے وہاں موجود تھے۔
خان کی کار لوگوں سے بچتی ہوئی تیزی سے عالیہ کے گھر کی طرف جا رہی تھی،اسی دوران ایک فوٹو گرافر اپنے پسندیدہ اسٹار کی تصویر لینے کے لیے زیادہ ہی جوش میں آگیا، اور کار کا ٹائر اس کے پیر پر چڑھ گیا۔
اسی وقت خان نے یہ سب دیکھا اور کار سے اتر کر اس بات کو یقینی بنایا کہ فوٹو گرافر کو زیادہ لگی تو نہیں اور وہ ٹھیک ہے یا نہیں،انہوں نے اپنے محافظ سے کہا کہ اس آدمی کو نانا وتی اسپتال لے جائے اور میڈیکل کے سارے بلز کا دھیان رکھے ،یہ تمام باتیں وہاں موجود ایک عینی شاید نے بیان کی ہیں،اس نے مزید کہا کہ خان اس آدمی کے ساتھ بہت ہی نرم آواز میں بات کررہے تھے۔
photo thanks to:indianexpress.com
photo thanks to:indianexpress.com
photo thanks to:indianexpress.comبھارتی ویب سائٹ کے مطابق فوٹو گرافر کو اس طرح کے حالات میں تصاویر لینے کا زیادہ تجربہ نہیں تھا وہ صرف اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک خوبصورت سی تصویر لینا چا ہتا تھا،لیکن شکر ہے کہ حادثہ زیادہ بڑا نہیں تھا اورخان کی سمجھداری نے معاملے کو سنبھال لیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔