کرشمہ کپور کو لگا بڑا دھچکا،اداکارہ کےشوہر تیسری شادی کررہے ہیں

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2017 06:43am

karishma1

ممبئی:بولی وڈمیں ان دنوں یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ   ماضی کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق  شوہر سنجے کپور  رواں سال اپریل میں تیسری شادی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق   دونوں کے درمیان جاری  کشمکش اور علیحدگی کا وقت آسان نہیں تھا ،لیکن اب  سنجے اس دور سے باہر نکل آئے ہیں اور بھارت کے معروف  بزنس مین  وکرم چتوال کی سابقہ بیوی پریا سچ دیو سے تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ذرائع کے مطابق دونوں 2013 سے ایک ساتھ ہیں  اور کرشمہ سے علیحدگی کے بعد  ان دونوں نے اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ابھی اس حوالے سےسنجے یا ان کے گھر والوں کی جانب سے میڈیا کے کسی نمائندے سے کوئی بات یا وضاحت نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سنجے اور کرشمہ  کپور کی شادی 2003 میں بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی ، 2010 میں دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے باعث دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں اور 2016 میں فیملی کورٹ کے ذریعے باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

کرشمہ اور سنجے کے دو بچے بیٹا کیان راج کپور 6 سال اور بیٹی سمائرا ہے جس کی عمر 11 سال ہے،دونوں بچے کرشمہ کپور کے ساتھ رہتے ہیں ،کورٹ کے فیصلے کے مطابق  سنجے نے اپنے بچوں کی سیکیورٹی کے لیے 14 کروڑ روپے کے بانڈز  محفوظ کیے ہیں جبکہ  دونوں کا خرچہ تقریباً 10 لاکھ روپے ہر ماہ ادا کرتے ہیں۔

Image result for karishma kapoor husband sanjay kapoor کرشمہ کپور اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ-فوٹو بشکریہ گوگل