برقع پوش مسلمان گٹارسٹ،جس کے لاکھوں مداح ہیں
-Reutersبرازیلی برقع پوش مسلمان گلوکارہ نے برازیل میں دھوم مچا دی۔
برازیل میں مقیم 42 سالہ گیزلی مری نامی خاتون نے ملک میں ہر کسی اپنا مداح بنا لیا ہے۔ مری ایک برقع پوش مسلمان خاتون ہیں جن کے والدین عیسائی تھے تاہم انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ مری اپنی والدہ کے بنائے راک موسیقی کے بینڈ میں 2012 سےگٹارسٹ ہیں۔
مری کا کہنا ہے کہ لوگ مذہب پر پوری طرح عمل پیرا ایک مسلمان برقع پوش خاتون کو گٹار بجاتے دیکھنے کی توقع نہیں کرتے اور حیران ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا بچپن مختلف آلات موسیقی سیکھنے میں گزرا، میرا مذہب اسلام ہے اور موسیقی میرا شوق ہے۔
مری کا مزید کہنا ہےکہ وہ پوری طرح اسلام پر عمل پیرا ہیں اور ایک مکمل مسلم خاتون ہیں۔
بشکریہ ڈیلی میل
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔