'خدا بننے کی کوشش نہ کرو'

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2017 07:20am

kapil2

ممبئی:گزشتہ چند روز سے بھارتی ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما اور ان کے دوست سنیل گروور المعروف گتھی کے درمیان رسہ کشی چل رہی ہے۔

دونوں کا ممبئی جاتے ہوئے ایک طیارے میں  کسی بات پر جھگڑا ہوا اور کپل نے سنیل پر ہاتھ اٹھایا ،بعد ازاں اپنے اس عمل کی وضاحت دیتے ہوئے کپل نے فیس بک پر اپنے دوست اور ان تمام لوگوں سے معافی مانگی جنہیں ان کا یہ طریقہ پسند نہیں آیا تھا۔

 اب تک اس سارے معاملے پر سنیل گروور کا کوئی بیان سامنے نہیں آیاتھا لیکن اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔

 انڈین ایکسپریس کے مطابق سنیل کپل کی اس حرکت سے سخت دلبرداشتہ ہوئے ہیں اور  اپنا غصہ نکالنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے،انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے"بھا جی!ہاں آپ نےمیرا دل دکھایا ہے،آپ کے ساتھ کام کرکے  میں نے بہت کچھ سیکھا اور تجربہ حاصل کیا ،ایک نصیحت دینا چاہتا ہوں انسانوں کی عزت کریں ،سب لوگ آپ کی طرح کامیاب نہیں ہوتے ،سب لوگ آپ کی طرح باصلاحیت بھی نہیں ہوتے،لیکن اگر کچھ لوگ آپ کی طرح باصلاحیت ہوگئے تو آپ کی قدر کون کرے گا ،لہٰذا ان کے وجود پر شکر گزار ہوں۔

اگر کوئی آپ کی اصلاح کرنا چاہتا ہے ،اسے غلط نہ سمجھیں خواتین کے سامنے غلط زبان  استعمال کرکے آپ اپنی کامیابی سنبھال نہیں سکتے،وہ سب آپ کے ساتھ عام مسافر کی طرح سفر کررہی تھیں۔

میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے باور کروایا کہ وہ صرف آپ کا شو ہے اور آپ اپنی طاقت سے کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

آپ اپنے کام میں بہترین ہیں لیکن"خدا بننے کی کوشش نہ کریں"ہمیشہ اپنا خیال رکھیں ،میری دعا ہے آپ کو مزید کامیابی ملے۔

یہ بھی پڑھیئے:کپل شرما نے اپنے بہترین دوست پر تشدد کیوں کیا؟وجہ سامنے آگئی

سنیل کی لکھی گئی اس تحریر سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اب مزید کپل کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے،انہوں نے گزشتہ روز ہونے والی شوٹنگ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ سنیل گروور "دی کپل شرما "شو کا اہم حصہ ہیں ان کے بغیر شو میں جان نہیں رہے گی،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنیل کپل کاشو چھوڑ کر جا چکے ہیں لیکن پھر واپس آگئے تھے۔