کرینہ سے متعلق سوال پوچھنے پر شاہد کپور کا حیران کن جواب
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور ڈانسر شاہد کپور اہلیہ میرا راجپوت اور بیٹی میشا کے ساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزاررہے ہیں ،وہ اپنی حالیہ زندگی میں اتنے خوش ہیں کہ ماضی کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہد نے اپنے اور کرینہ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات کا بھرپور جواب دیا۔
آڈئینس میں بیٹھی ہوئی ایک خاتون کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال " آپ اپنے خفیہ ماضی کے بارے میں بتائیں" کہ جواب میں شاہد نے حیران کن انداز میں کہا "میرا خفیہ ماضی ہے"،آپ کو اس بارے میں کیسے پتہ ؟کیا آپ میری جاسوسی کرتی ہیں ؟انہوں نے کہا میں اپنے خفیہ ماضی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
کرینہ کانام لیے جانے پر شاہد نے کہاکہ ،یہ خفیہ کیسے ہے میڈم؟یہ تو پوری دنیا کا بڑا راز ہے۔بعد ازاں شاہد نے آڈئینس میں موجود اسی خاتون کو ڈانس اسٹیپ سیکھانے کیلئے اسٹیج پر بلایا جنہوں نے کرینہ سے متعلق سوال کیاتھا۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور شاہد کپور کے رشتے کے بارے میں میڈیا اور لوگوں میں آج بھی تجسس پایا جاتا ہے ،لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ کیا تھی ،لیکن دونوں اداکار اپنے ماضی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے۔
دونوں کے درمیان علیحدگی کے بعد کرینہ نے سیف علی خان کے ساتھ شادی کرلی ان کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے،جبکہ شاہد کپور نے میرا راجپوت سے شادی کرلی وہ ایک بیٹی کے باپ ہیں دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں بے حد خوش ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔