بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف
ممبئی:بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شلپا شیندے المعروف "انگوری بھابھی"نے مقبول ترین شو "بھابھی جی گھر پر ہے"کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف انہیں ہراساں کرنے کیلئے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق شلپا بھارتی ٹی وی کا ایک بڑا نام ہیں اور مزاحیہ شو بھابھی جی گھر پر ہیں میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کام کرتی ہیں ،ایف آئی آر میں درج بیان کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ شو کے پروڈیوسر نے انہیں نازیبا کلمات کہے اور انہیں دھمکی دی کہ اگر اس بارے میں کسی سے کچھ بھی کہا تو وہ انہیں شو سے باہر نکا ل دیں گے۔
دوسری جانب پروڈیوسر کوہلی کی اہلیہ نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے"ہم شلپا کو الزامات کی بنیاد پر ضرورت سے زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہتے،ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے،ہم اسے کورٹ میں دیکھ لیں گے"۔
واضح رہے کہ شلپا اور کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں اس وقت سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں جب اداکارہ نے گزشتہ سال اچانک شو چھوڑ دیاتھا ،ان کا کہنا تھا کہ پروڈیو سر نے انہیں ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا جس میں لکھا تھا کہ وہ مزید شوز میں کام نہیں کریں گی،اگر ایسا ہوا تو پروڈکشن ہاؤس انہیں معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کیلئے قانونی نوٹس بھیجے گا۔
یاد رہے کہ بھارت میں خواتین اداکاراؤں کو ہراساں کیے جانے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے اس سے قبل کئی اداکاراؤں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں ،لیکن بھارتی حکومت ان واقعات کی روک تھام کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔