شاہ رخ خان کی بیوی نے میرے گھر کو جنت بنادیا،رنبیر کپور

شائع 27 مارچ 2017 05:54am

ranbir

ممبئی:بولی وڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور  اداکار رنبیر کپور اپنے نئے گھر"واستو" منتقل ہوگئے ہیں،ویسے تو انہیں  نئے گھر میں شفٹ ہوئے 3 ماہ کا عرصہ ہوگیاہے لیکن وہ ابھی تک بولی وڈ کنگ  شاہ رخ خان کی کوئین گوری خان کا شکریہ ادا کررہے ہیں،جنہوں نےا ن کے گھر کو ڈیزائن کیا اور  جن کی وجہ سے وہ اینٹوں سے بنی دیواروں کوگھر جیسا محسوس کررہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق گوری خان نے انسٹا گرام  پراپنی اور رنبیر کی  تصویرکے ساتھ ایک تحریر شیئر کی جس  میں رنبیر نے لکھا ہے"گوری کے ساتھ کام کرنا بہت مزیدار  اور متاثر کن تھا ،مجھے نہیں معلوم  تھا کہ اپنے پہلے گھر میں مجھے کیا کرنا چاہئے لیکن گوری کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ تھا کیونکہ  وہاں ہر چیز میرے مزاج کےمطابق تھی"۔

رنبیر دسمبر کے مہینے میں اپنے نئے گھر "واستو"میں شفٹ ہوگئے تھے،اور بہت پہلے گوری رنبیر کے گھر کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی تھیں۔  

Koffee with Ranbir@vastu. Saving the champagne for tomorrow @neetu54 A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan) on

جبکہ رنبیر کے والدین رشی کپور اور نیتو کپور بھی سوشل میڈیا پر  بتا چکے تھے کہ وہ اپنے بیٹے کے نئے گھر سے کتنے متاثر ہوئے ہیں،رشی کپور نے گزشتہ سال ٹویٹر پر  لکھا تھا "واستو ،کمال ہے!گوری خان،تم نے رنبیر کے گھر کو گھر بنادیا ،بہت خوبصورت ہے،میں اور نیتو  بہت زیادہ خوش ہوئے ہیں  آپ کا بہت شکریہ۔

جبکہ نیتو کپور کا کہنا تھا "گوری خان نے بہت زبردست کام کیا ہے،اس کی پسند ،چیزوں کو باریکی سے دیکھنے کی نظر کمال کی ہے ،سب کچھ بہت اچھا ہے ،اس کا  جذبہ اس کے کام میں ظا ہر ہوتا ہے"۔

اسی حوالے سے ایک بھارتی ویب سائٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرن جو ہر کا کہناتھا کہ  رنبیر نے گوری کے کام کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے،"گوری اسٹائل کی استاد ہے"۔

واضح رہے کہ رنبیر ان دنوں سنجے دت کی سوانح حیات پر بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سنجے دت کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ،جبکہ ان کی فلم "جگا جاسوس"ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں ان کے ساتھ ان کی سابق دوست کترینہ کیف بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔