کاجول اپنی بہن سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہیں ؟وجہ سامنے آگئی
ممبئی:بولی وڈ کے دوبڑے نام کاجول اور رانی مکھرجی بہترین اداکارائیں ہونے کے ساتھ آپس میں میں بہنیں(کزن )بھی ہیں ،لیکن دونوں کا رشتہ بہنوں کی طرح نارمل نہیں بلکہ بہت پیچیدہ ہے۔
ایک بار کافی ود کرن میں دونوں نے اپنے درمیان اختلافات کے بارے میں ڈھکے چھپے الفاظ میں بات بھی کی تھی ،لیکن اب یہ اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں ،رانی مکھرجی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں یہ بات بالکل سمجھ نہیں آتی کہ کاجول انہیں اتنا ناپسند کیوں کرتی ہیں،لیکن رانی کے پاس ان سوالات کی یقینی طور پر مضبوط وجوہات موجود ہیں۔
ڈی این اے انڈیا کے مطابق سال 2012 میں اجے دیوگن اور بولی وڈ ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا(رانی مکھر جی کے شوہر)کے درمیان فلم "سن آف سردار"اور "جب تک ہے جان"کی ایک ہی دن ریلیز کو لے کر کافی تناؤ پیدا ہو گیا تھا،اسی وقت سے دونوں کے درمیان سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس واقع کو گزرے کافی عرصہ بیت گیا ہے لیکن کاجول آج بھی رانی مکھر جی کو نظر انداز کرتی ہیں ،حال ہی میں ایچ ٹی اسٹائل ایوارڈ 2017 کی تقریب میں رانی مکھر جی اسٹیج کے سامنے والی سیٹ پر براجمان تھیں،جب کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ ہال میں داخل ہوئیں ،دونوں (اجے ،کاجول) تقریب میں موجود ستاروں سدھارتھ ملہوترا،عالیہ بھٹ اور شاہد کپور وغیرہ سے خوشدلی سے ملے اور انہیں گلے بھی لگایا جبکہ رانی مکھرجی کے برابر سے بناء کچھ کہے گزر گئے۔
دونوں اداکاروں کے اس رویے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کاجول کچھ بھی نہیں بھولی ہیں اور نہ بھولنا چاہتی ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔