Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اپ ڈیٹ 02 نومبر 2018 03:23pm

samiulaimqge

جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔ ان پر تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں حملہ کیا گیا ہے۔ ان پر یہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا۔

جے یو آئی کی جانب سے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں ہوئی۔

مولانا سمیع الحق کے بیٹے نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ مدرسہ حقانیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر پہلے چاقو سے وار کیے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر حملہ گھر میں گھس کر کیا گیا، ابتدائی طور پر چاقو سے وار کیے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحما نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا کہ وہ واقعے کے پس پردہ ہاتھ کو تلاش کرے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان کو بھی واقعے کی خبر کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div