Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا دورہ پاکستان ، اعلامیہ جاری

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2019 05:41pm

immi

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد مختصر دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔جس کے مطابق دونوں ملکوں نے طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے فریم ورک پر اتفاق کرلیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید نے  12سال بعد دورہ پاکستان کیا۔

شیخ محمد بن زیدالنہیان کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال ہوا۔

وزیراعظم نورخان ایئربیس سے خود گاڑی چلا کر وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

اماراتی ولی عہد اور وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان وفودکی سطح پرمذاکرات ہوئے۔دونوں ممالک نےدیرینہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےپرزور دیا۔

دونوں ممالک کاطویل مدتی سرمایہ کاری فریم ورک پراتفاق ہوا۔یو اے ای کی جانب سے3بلین ڈالرکی بیلنس آف پیمنٹ کاشکریہ اداکیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div