Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم آج شام امریکا پہنچیں گے،امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 04:04pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج شام امریکا پہنچیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 15سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، وزیراعظم کے دورہ امریکا کو کشمیر مشن قرار دیا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سمیت 15ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم 27ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ملاقاتوں سے متعلق معاون خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کی ۔

وزیراعظم عمران خان نفرت انگیزبیانات کیخلاف پاک ترک کانفرنس اورماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیاکانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو مشن کشمیرقرار دیا ۔

وزیراعظم عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوزمظالم سے آگاہ کریں گے اورعمران خان موسمیاتی تبدیلیوں، صحت اور سرمایہ کاری پرعالمی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div