Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم عمران خان کی 35ویں سارک چارٹر ڈے پر ممبر ممالک کے عوام کو مبارک باد

شائع 08 دسمبر 2019 07:22am
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پینتیسویں سارک چارٹر ڈے پر ممبر ممالک کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے مؤثر اور نتیجہ خیر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے پینتیسویں سارک چارٹر ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کےلیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ جس کا مقصد ہماری توجہ اس طرف مبذول کراناہے کہ خطے سے غربت، جہالت، بیماری اور انڈر ڈویلپمنٹ کے خاتمہ کی ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے علاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثر اور نتیجہ خیر علاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔