Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

شائع 18 فروری 2016 02:28pm

squad

کولمبو:سری لنکا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں اینجلو میتھیوز اور کپتان لاستھ ملنگا کی واپسی ہوئی ہے دونوں ہی کھلاڑی انجریز کی وجہ سے گذشتہ سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔سری لنکا اس ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

lasith

ٹی ٹوئنٹی کے ریگولرکپتان لاستھ ملنگاپچھلے سال سے انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں تھے ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض دنیش چندی مل سر انجام دے رہے تھے۔تجربہ کار فاسٹ بولر نوان کلاسیکرا اور بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے اسپنر رنگانا ہیراتھ کی بھی سری لنکن اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ٍسری لنکا کا پندرہ رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
لاستھ ملنگا(کپتان)، اینجلو میتھیوز، دنیش چندی مل، تلکارتنے دلشان، نیروشن ڈکویلا، شیھان جیسوریا، ملندا سری وردھنا، داسن شناکا، چمارا کپوگیدرا، نوان کلاسیکرا، دشمنتھا چمیرا، تھیسارا پریرا، سچتھراسنانائیکے، رنگانا ہیراتھ اور جیفری وندرسے شامل ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم گروپ ون میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور ایک کولیفائر کے مدمقابل آئے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سری لنکا بھارت میں اپنے اعزاز کا دفاع کر پائے گی؟؟؟

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div