Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اذلان شاہ کپ:سینئراورجونیئرٹیموں میں میچز کرانےکا فیصلہ

اپ ڈیٹ 19 فروری 2016 06:17am

pak-hock-ho-ja

لاہور:اذلان شاہ کپ کی تیاریوں کیلئے ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر اور جونیئر ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اذلان شاہ کپ اپریل میں ملائشیا میں کھیلا جانا ہے جس کی تیاری کے کیمپ کیلئے اوپن ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے اور بیس فروری کو خیبر پختونخواہ میں ٹرائلز کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کا لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا،جس کے دوران قومی سینئر اور جونیئرٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کرائی جائے گی۔

یہ میچز لاہور،فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بیس سے تیس مارچ کے درمیان ہوں گے۔سیریز کرانے کا مقصد قومی سینئر ٹیم کو ایونٹ سے پہلے میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے کیونکہ سینئر ٹیم طویل عرصے سے کسی ایونٹ میں ان ایکشن دکھائی نہیں دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div