Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پلے آف مرحلہ:گلیڈی ایٹرز کی زلمی کو شکست

اپ ڈیٹ 20 فروری 2016 09:59am

quetta11111111

شارجہ:سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہاگیارہ کے مجموعی اسکور پر اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔کیون پیٹرسن اورکمارسنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرکے اناسی رنز کی شراکت قائم کی۔سنگاکارا سینتیس رنز بناکرآوٹ ہوئے۔ کیون پیٹرسن نے نصف سنچری اسکور کی۔

کوئٹہ کا لوئرآرڈر مکمل فلاپ رہا ، پوری ٹیم تین گیند قبل ایک سو تینتیس رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔ وہاب ریاض نے تین اور شان ٹیٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اعصاب شکن مقابلہ آخری اوور تک جاری رہا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ کپتان شاہد آفریدی دو رن بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

ڈیرن سامی اور وہاب ریاض نے ٹیم کو فتح کے قریب کیا لیکن آخری اوور میں جب آٹھ رنز چاہیے تھے تو اعزاز چیمہ نے شانداربولنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی سے فتح چھین لی۔ اور دو وکٹ بھی حاصل کیں۔ اسپنرمحمد نواز کو بیس رنز بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div