Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

پاکستانی ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 34رنز سے ہرادیا

شائع 09 فروری 2019 06:03pm

aurat

ویسٹ انڈیز کےخلاف ون ڈے سیریز میں قومی ویمنز ٹیم کا زبردست کم بیک۔34 رنز سے فتح سمیٹ کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔۔ آخری اور فیصلہ کن معرکہ پیر کو کھیلا جائےگا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا دوسرے معرکے میں پاکستانی خواتین  چھاگئیں۔

دبئی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے جم کر بیٹنگ کی۔

دوسوچالیس رنز ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

سدرہ امین چاررنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکیں۔

ندا ڈار نے اکیاسی رنز کی اننگزکھیلی۔

ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو قومی بولرز حاوی ہوگئیں۔

وقفے وقفے سے وکٹیں اڑاتی رہیں۔

پوری ٹیم آخری اوور میں دوسوچھ رنز پر آؤٹ ہوئی۔

ڈیانا بیگ نے چار اور ثناء میرنے تین شکارکیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div