Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

انضمام الحق کی کُرسی خطرے میں

شائع 14 اپريل 2019 05:48am
Inzmam ul Haq -ICC Cricket

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کی کرسی خرطے میں پڑگئی ہے، ورلڈکپ میں ٹیم نے کاکردگی نہیں دکھائی معاہدے میں توسیع نہ ہونے کے امکانات ہیں۔

ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان 18 اپریل کو ہونا ہے، اس کے بعد اگلی سیریز تک انضمام کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہو جائے گا، اگر میگا ایونٹ میں نتائج توقعات کے مطابق نہ رہے تو انضمام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو گی۔

نجہی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام چیف سیلیکٹر کے کام سے مطمئن نہیں ہیں، ان پر مختلف حلقوں کی جانب سے اقربا پروری سمیت کئی باصلاحیت کرکٹرز کو نظرانداز کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں،ا ٓسٹریلیا سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز کیلیے کپتان سرفراز احمد سمیت کئی سینئرز کو آرام کرانے اور پھر 0-5 سے شکست پر بھی وہ میڈیا کی تنقید کا نشانہ بنے، سیلیکشن معاملات میں انضمام کپتان سرفراز احمد کو بھی اکثر نظرانداز کرتے رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ایم ڈی وسیم خان ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح کر چکے کہ سیلیکشن کمیٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کا انحصار ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس پر ہے،انضمام بورڈ سے ہر ماہ 12 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرتے ہیں، کمیٹی میں توصیف احمد، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی بھی شامل مگر تینوں کا کام ربڑ اسٹیمپ کا ہوتا ہے اور وہ اپنے چیف کے سامنے زبان نہیں کھولتے، اکثر غیرملکی ٹورز میں بھی انضمام خود ہی چلے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی ایک اعلیٰ شخصیت معین خان کو کوئی بڑی ذمہ داری دلانا چاہتی ہے، مستقبل میں ان کی خدمات حاصل کرنے کا امکان روشن ہے، وہ اس سے قبل کوچ، مینیجر اور چیف سیلیکٹر کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

دوسری جانب مکی آرتھر کا معاہدہ بھی میگا ایونٹ تک کا ہے، ان کے مستقبل کا دارومداربھی ٹیم کے نتائج پر ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کچھ عرصے قبل واضح کر چکے کہ ورلڈکپ کے بعد کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم 5 سے19 مئی تک انگلینڈ کیخلاف سیریز میں حصہ لے گی، اس کے بعد 30 تاریخ کومیگا ایونٹ شروع ہونا ہے، کھلاڑی ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں، اگلے ہفتے ان کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے، اسکواڈ کی انگلینڈ روانگی 23 اپریل کو طے ہے۔

انضمام الحق کو 2016 میں قومی کرکٹ چیف سیلیکٹر مقرر کیا گیا تھا، ان کے دور میں ٹیم کے نتائج ملے جلے رہے، چیمپئنز ٹرافی کا فاتح دستہ انھوں نے ہی منتخب کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div