Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اہلیہ کا اتنا خوف! کرسٹیانو رونالڈو کی اپنی بیوی سے خوف کھانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی کرسٹیانو رونالڈو کے ردعمل پر حیران
شائع 09 مئ 2024 09:27am
تصویر بذریعہ: دائیں طرف، رونالڈو اور ان کی اہلیہ تقریب کے دوران، جبکہ دائیں طرف کھلاڑی اور اہلیہ تقریب کے دوران پوز دیتے ہوئے
تصویر بذریعہ: دائیں طرف، رونالڈو اور ان کی اہلیہ تقریب کے دوران، جبکہ دائیں طرف کھلاڑی اور اہلیہ تقریب کے دوران پوز دیتے ہوئے

سعودی کلب کا حصہ بننے والے معروف عالمی فٹبالر جہاں دنیا بھر میں اپنی کارکردگی کی بدولت مقبول ہیں، وہیں ان کی فیملی کی وجہ سے بھی وہ میڈیا کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

تاہم ان دنون کرسٹیانو رونلڈو اور ان کی اہلیہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں فٹبالر ایک مقامی پارٹی میں موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں رونالڈو، ان کی اہلیہ اور ماں کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ خوشگوار لمحے کو انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم رونالڈو کچھ زیادہ ہی خوش اور پُر جوش دکھائی دیے، یہی وجہ تھی کہ ان کی اہلیہ کو شاید یہ چیز خوشگوار نہ گزری، جب ہی وہ پورا وقت اپنے شوہر کو تکتی دکھائی دیں۔

یوں معلوم ہو رہ تھا کہ گویا وہ ہاتھوں سے تو شوہر کو کنٹرول کر نہیں سکتی تھیں، تاہم زبان اور آنکھوں کے اشاروں کے ذریعے ضرور کوشش کر رہی تھیں۔

رونالڈو بڑے ہی پُر جوش انداز میں خاتون کے عقب میں خوشی کا اظہار کر رہے تھے تاہم جب اہلیہ سے نظریں ملیں تو فورا ہاتھ نیچے کر کے سیدھے کھڑے ہو گئے۔

گویا انہیں احساس ہو گیا تھا کہ کچھ غلط کر بیٹھے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے فٹبالر کو اہلیہ سے ڈرنے کا والا شوہر قرار دیا جا رہا ہے۔

Cristiano Ronaldo

Viral Video

social media

Wife

affraid