Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی کے حوالے سے ہے، رؤف حسن
شائع 09 مئ 2024 10:35pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی سے متعلق 2 اور سابق نگراں وزیراعظم کے فارم 47 سے متعلق بیان پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید 3 رٹ پٹیشنز سپریم کورٹ میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

9 مئی والوں کو ایسی سزا دیں گے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم

مظلوم بننے والے 9 مئی کے اصل لیڈروں کا اب احتساب ہوگا، آرمی چیف

رؤف حسن نے بتایا کہ پہلی پٹیشن 9 مئی کے دن ملٹری انسٹالیشنز پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی برآمدگی کے حوالے سے ہے، دوسری پٹیشن 9 مئی کو 16 کارکنوں کے قتل سے متعلق ہے، تیسری پٹیشن سابق نگراں وزیر اعظم کاکڑ صاحب کے فارم 47 کے حوالے سے دائر کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق صدر عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

سانحہ 9 مئی کیخلاف سندھ، بلوچستان اور پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار دادیں منظور

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن میں اپنی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چوری کی بات بھی کی ہے، ہم ایک اور پٹیشن دائر کررہے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے کہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

rawalpindi

pti

Supreme Court

9 May

190 million pounds scandal

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

Rauf Hassan

9 may incident

INCIDENTS OF MAY 9