Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج مؤخر

کے الیکٹرک انتظامیہ سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب ہو گئے، مطالبات منظوری کےلیے 2روزکاوقت مانگ لیا۔
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 05:55pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

**کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے رہے۔ ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر مظاہرے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی شریک ہوئے، مظاہرین، ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر جمع ہوئے اور نعرے بازی کی۔

بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی کے لوگوں کا صبر کا پیمانا لبریز ہونےلگا ایم کیوایم کےاراکین سندھ اسمبلی کی قیادت میں مظاہرین نےٹیپو سلطان روڈ پر واقعے کے الیکٹرکےدفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارا گیا۔

 کراچی : بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز
کراچی : بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔ فوٹو۔۔ آج نیوز

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو لگام ڈالنے کے لئےعدالت جائینگےغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا جینا محال ہوگیاہے۔

احتجاج میں بیٹھے مظاہرین نے ٹائرنذرآتش کرکے سڑک بند کردی، مظاہرین نے کے الیکٹرک دفترکے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور دروازوں پر اپنا غصہ نکالا۔

دوران احتجاج گرمی سےدو خواتین کی حالت بھی غیر ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

کے الیکٹرک نے مظاہرین کے مطالبات مانتے ہوئے دو روزکا وقت مانگ لیا،چار گھنٹے تک جاری رہنے والا احتجاج کےای انتظامیہ کی یقین دہانی کےبعد موخر کردیاگیا۔

واضح رہے کہ شہری بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں۔ گلشن جمال، گلستان جوہر ، فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد، گلبہار، لیاقت آباد اور پیر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

karachi

K Electric

Loadshedding