Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے، جیلوں میں جانے تک کے لیے تیار ہیں، مولانافضل الرحمان

آپریشن کے نام پر ہم سے مزید خیرخواہی نہ دکھائی جائے، سربراہ جے یو آئی
شائع 09 مئ 2024 11:02pm

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ’دھاندلی‘ کے خلاف تحریک روکنے ا کے لئے پیش کشی کی جارہی ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ عوام کے پاس ہے اور اب ہم دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ جیلوں میں جانے تک کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کی میں نے خالفت کی تھیاب سیکورٹی فورسز کو قبائلی علاقوں سے چلے جانا چاہیے اور آپریشن کے نام پر ہم سے مزید خیرخواہی نہ دکھائی جائے، جواب دیا جائے اگر آپریشن کامیاب ہوا تو پھر دہشت گرد اور عوام غیر محفوظ کیوں ہیں؟

فضل الرحمان ما مزید کہنا تھا کہ میرا یہ گناہ ہے کہ میں نے قبائلی علاقوں میں آپریشن کی مخالفت کی اور آج بھی اُسی نقطہ نظر پر قائم ہوں۔جب فاٹا انضمام کا فیصلہ ہوا اس وقت بھی میں نے دلائل سے اسے غلط ثابت کیا، پھر مخالفت کرنے پر ایک امریکی افسر میرے گھر آیا اور اُس نے وجہ پوچھی، میرا گناہ یہ تھا کہ قبائلی انضمام کی مخالفت بھی مین نے کی تمھارے آقائوں کا فیصلہ نہیں مانا، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ فاٹا کے عوام کہاں کھڑے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ قبائلی انضمام کے وقت دس سال میں ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا مگر سو ارب روپے بھی پورے نہیں دیے گئے، بیرونی اشاروں پر خود مختاری کو بیچا گیا مجھے آج بھی وہ الفاظ یاد ہیں جو قبائلی کے بارے میں کہے گئے، وقت نے ثابت کیا کہ میری رائے غلط نہیں تھی۔

فضل الرحمان کا کہا کہ ان علاقوں میں پاکستان کا جھنڈا کسی اور نے نہیں ہم نے لہرایا لہذا ہم پر رعب ڈالنےکی کوشش نہ کی جائے، آپ معاملات کو ٹھیک کریں سیاست سے دستبردار ہوکر اپنی پوزیشن میں واپس چلے جائیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کا جذبہ پہلےسےزیادہ ہے عوام کی عزت نفس کامقدمہ لےکرمیدان میں آئےہیں کیونکہ دھاندلی کےپیدوارحکومتیں عوام کی نمائندہ نہیں ۔ ہمیں ’دھاندلی‘ کے خلاف تحریک روکنے اور اس کے عوض پیش کش کی جارہی ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ عوام کے پاس ہے اور اب ہم دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ جیلوں میں جانے تک کے لیے تیار ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ میں دلیل سے بات کرتاہوں، ہمیں کیاضرورت ہے10لاکھ عوام کومیدان میں لائیں، پاکستان بہت زیادہ قربانیوں کےبعدبناہے۔ کارکنوں کا جوش و جذبہ ملین مارچ سے زیادہ ہے، کارکنوں نے ایک بار پھر پیغام دیا ہے جعلی اسمبلی قبول نہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یکم جون کو مظفر گڑھ میں عوامی مارچ کریں گے، 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں، آپ دھمکیاں دیکر ہمیں خاموش نہیں کرسکتے ہم آپ کو خاموش کرنے آئے ہیں، ہمیں قومی اسمبلی سمیت چاروں اسمبلیاں قبول نہیں ہیں۔

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman