Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دبلی پتلی ماڈلز پر پابندی عائد

شائع 06 مئ 2017 03:40pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

فرانس میں حد سے زیادہ دبلی خواتین ماڈلز پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں انتہائی دبلی پتلی خواتین ماڈلزپر پابندی کا بل پاس کردیا گیا۔ ماڈلز کو اب ماڈلنگ کرنے کیلئے ڈاکٹر سے مکمل صحتیابی کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہوگا، جس میں 'باڈی ماس انڈیکس' (بی ایم آئی) یعنی قد کے حساب سے مناسب وزن کی اسپیشل رپورٹ شامل ہوگی۔

فرانسیسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خوراک میں بد نظمی اور خوبصورتی کے ناقابل رسائی خیال ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

بل کے سابقہ مسودے میں کم سے کم بی ایم آئی کی شرط عائد کی گئی تھی جسے فوراً فرانس کی ماڈلنگ ایجنسیز کی جانب سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن بل کے حالیہ اور حتمی مسودے میں ڈاکٹروں کو فیصلہ کرنے کا موقع دیا گیا ہے کہ آیا ماڈل بہت زیادہ دبلی تو نہیں۔ قانون توڑنے والے آجر کو 75000 یوروز اور چھ ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

فرانس یہ قانون لاگو کرنے والا پہلا نہیں ہے۔ اس سے قبل اٹلی، اسپین اور اسرائیل بھی مذکورہ قانون لاگو کر چکے ہیں۔

فرانس میں  30 سے 40 ہزار افراد اشتہاء کے فقدان کا شکار ہیں جن کی 90 فیصد تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔

بشکریہ بی بی سی

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div