Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ہوائی جہاز کی سیٹیں ہمیشہ نیلی کیوں ہوتی ہیں؟

شائع 28 دسمبر 2017 10:32am

Untitled-1

ہوائی جہازوں اور ان میں چھپے رازوں سے مسافر اکثر نہ آشنا ہی رہتے ہیں- پائلٹ ہوں یا ایئر ہوسٹس ،ان مختلف قسم کے کوڈ ہمیشہ ہی مسافروں کے لیے ایک پہیلی ہی بنے رہتے ہیں.

کیا آپ نے کبی سوچا ہے کہ ہوائی جہاز کی سیٹیں ہمیشہ نیلے رنگ کی ہی کیوں ہوتیں ہیں ؟ اگر آپ نہیں جانتے تو چلیں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا راز چھپا ہوا ہے۔

ایئر لائنز کمپنیز کی سب سے پہلی ترجیح اپنے مسافروں کو خوش اور پر اعتماد رکھنے کی ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے دنیا کی اکثر ایئر لائنز اپنے جہازوں کی سیٹوں کہ رنگ نیلا ہی رکھتی ہیں-

فضائی کمپنیز کا خیال یہ ہے کہ نیلا رنگ نروس اور گھبرائے ہووے مسافروں میں سکون اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بری کمپنیاں اور ہسپتال اسی وجہ سے نیلے رنگ کو ہی استعمال کرتے ہیں.

انسانی جسم پر تحقیق کرنے ولی ایک ویب سائٹ کہ کہنا ہے کہ نیلا رنگ انسان کے دماغی نظام پر بہت اچھا اثر ڈالتا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ یہ رنگ انسانی میٹا بولزم کے نظام کو سست کرتا ہے جس سے انسان اپنے آپکو پر سکون محسوس کرتا ہے.

بشکریہ news.com.au

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div