Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25ستمبر2018

شائع 25 ستمبر 2018 05:11am

Today11

حمل(Aries)
آج آپ کے ستارے اس بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے اہم امور کی تکمیل میں ناکامی کی  وجہ سے بہت پریشان ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کی صلاحتیں بھی کارگر ثابت نہ ہوئی ہوں گی۔ ایسے حالات میں زیادہ زور آزمائی اور زبردستی کرنے کی قطعاً کوشش نہ کریں۔

ثور(Taurus)
آج صبح سے ہی آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنے حالات سے بالکل بیزار نظر آئیں گے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے دوستوں کے ساتھ کسی معاملے میں غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کے موجودہ تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

جوزا (Gemini)
آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے معمول سے زیادہ حساس ہونے کی بناء پر اپنے جاری معاملات میں سے کسی پر بھی نہ صرف خاص طور پر اپنی توجہ مرتکز کرسکیں گے بلکہ کسی بھی کا کوئی بہتر فیصلہ کرنا بھی ممکن نہ ہوگا۔

سرطان (Cancer)
آج اپنے حالات کا تعاون میسر آنے سے آپ گھر کے لئے کسی قیمتی چیز کی خریداری کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو خاص طور پر کسی بھی قسم کی سنجیدہ سرگرمیوں سے اجتناب کرنا ہوگا کیونکہ اس طرح سے آپ کی توقعات پوری نہ ہوسکیں گی۔

اسد (Leo)
آج آپ کے ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کی کاروباری شراکت داری متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ آج کا دن دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرنے کے لئے مناسب نہیں ہے اور نہ ہی اہم افراد سے ملاقات کرنا بہتر رہے گا۔ آج دوسروں سے ہٹ کر تنہائی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج مالی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے اس لئے ایسے اہم موقع پر کسی قسم کا فیصلہ نہ کریں ورنہ آپ کے نتائج کی توقعات کے بالکل برعکس بھی ہوسکتے ہیں۔

میزان (Libra)
آج آپ کو اپنے دوستوں سے باہمی گفتگو کرتے وقت یا تو پھر لین دین کے معاملات طے کرتے ہوئے خاص احتیاط کرنی چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے سے کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی بات ناگوار گزر بھی جائے تو جوش یا طیش میں آنے کے بجائے اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔

عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کی جسمانی حالت بہتر نہ ہوگی اور اسی کی وجہ سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بہتر فائدہ نہ اٹھا سکیں گے اسی لئے آپ کو بھی کسی قسم کے خطرات مول لینے سے گریز کرنا چاہیئے۔ آج آپ کو توتکار نہیں کرنی چاہیئے بلکہ ہر حال میں پرسکون رہیں۔

قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج کچھ غیر متوقع حالات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جو مستقبل میں آپ کا کاروباری ساتھی بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ضرورت سے زیادہ کام کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ میں تھکاوٹ کا احساس پیدا ہوجائے گا اسی لئے اگر جیسے ہی آپ کو موقع مل جائے تو آرام کرنے کی کوشش کریں چاہے آپ کو اپنے کام میں کمی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے سامنے کرنے والے بہت سے کام ایسے ہوں گے جن سے خاص کر کسی ایسے مسئلے کو حل کرنے کا موقع ملے گا جو کافی عرصے سے التواء کا شکار ہو۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا مرکز کوئی پرانا منصوبہ ہوا تو اسے بھی سمیٹنے میں کامیاب رہیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کی سوچ اور توقع کے مطابق کچھ بھی انجام نہ پاسکے گا اور اس کی بنیادی وجہ آپ کی عملی صلاحیتوں کا جامد ہوجانا ہے۔ ایسی صورتحال میں نہ صرف آپ کو من مانی سے گریز کرنا ہوگا بلکہ حالات کو بھی سمجھنا ہوگا۔ آج آپ کو جی بھر کے آرام کرلینا چاہیئے۔

نوٹ: یہ محض تفریحی بنیادوں پیش کیا جارہا ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div