Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

خون کی نوعیت پر غذا کا انتخاب اور اسکے فائدے

شائع 06 اکتوبر 2018 03:48pm

food

آپ کے خون کی بنیاد پر وہ غذائیں جو آپ کے جسم کے لئے فائدہ مند ہیں اگر ان غذائوں کا استعمال کیا جائے تو آپ کا نظام انہظام بہتر طریقے سے کام کرے گا ۔

اے گروپ

اے گروپ والے افراد جانوروں کے پروٹین کو کھانے سے پرہیز کریں ۔ سمندری غذا اے گروپ والوں کے لئے  بہت مفید ہے، پھل اور سبزیاں کھائیں کیونکہ پھلوں اور سبزیوں میں اینٹی آکسائڈنٹ ہوتا ہے جو جسم کے لئے بہت مفید ہے، اے گروپ والے افراد سبز چائے کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

بی گروپ

بی گروپ والے افراد جانوروں کا گوشت استعمال کر سکتے ہیں یہ ان کے نظام انہظام کے لیے فائدہ مند ہےاور دودھ کی اشیاء جیسا کہ دہی اور کیفیر یہ بھی نظام انہظام کے لیے فائدہ مند ہے، بی  گروپ والے افراد سبز چائے کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

او گروپ

او گروپ والے افراد  گوشت ،چکن اور سمندری غذا کا استعمال کرسکتے ۔  دودھ کی اشیاء جیسا کہ دہی اور کیفیر کا کم سے کم استعمال کرنا  ان کے نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے، او گروپ والے افراد کو کافی کی جگہ سبز چائے کا استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔

اے بی  گروپ

اے بی  گروپ والے افراد  پروٹین حاصل کرنے کے لئے لال گوشت سے پرہیز کریں ،چکن کا استعمال ختم کر دیں،  دودھ والی اشیاء کا استعمال کرسکتے ہیں مگر بہت کم مقدار میں ساتھ ہی سمندری غذا اے بی گروپ والوں کے لئے  بہت مفید ہے ،سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نظام انہظام کے لیے فائدہ مند ہے ،اے بی گروپ والے افراد سبز چائے کا دن میں 3 سے 4 دفعہ استعمال کرسکتےہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div