Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

توہم پرستی کی انتہا: حاملہ خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں یسوع مسیح کی تصویر؟

اپ ڈیٹ 31 جنوری 2019 07:22am

Untitled-1

پنسلوینیا: ایک امریکی مسیحی جوڑے کا ماننا ہے کہ ان کے بچے حضرت عیسٰی علیہ السلام  کے سائے میں ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنسلوینیا کے جوڑے کا کہنا ہے کہ سر پر کانٹوں کا تاج سجائے ایک بوڑھا آدمی عام لباس پہنے الٹرا ساؤنڈ ان کی بچی کی تصویر کے بائیں جانب نظر آرہا ہے۔

ماں کا کہنا تھا کہ یہ ادوارِ حمل بہت پُرسکون اور آرام دہ ثابت ہوئے ہیں جب کہ پچھلے حمل میں پیچیدگیاں سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل انہی میاں بیوی کے دونوں بیٹا اور بیٹی پیدائشی خرابیوں کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔

ان کی پہلی بیٹی Preaxial Polydactyly ہے، جس کا مطلب ایک ہاتھ پر دو انگوٹھے ہیں اور ان کا دوسرا بچہ Cleft Palate کے ساتھ پیدا ہوا، جس میں بھی چہرے پر پیدائشی خرابی ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں میاں بیوی مذہبی نہیں ہیں پھر بھی اس تصویر کو اوپر سے اشارہ سمجھتے ہیں۔

مسٹر اسمتھ کا کہنا تھا کہ آپ اس کو فرشتہ یا خدا یا عیسیٰ سمجھیں، میں اس کو معجزے کے طور پر دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اسے دیکھا تو میری آنکھوں میں تقریبا آنسو آگئے۔ مجھ سے کچھ نہ بولا گیا، مجھے یقین بھی نہیں ہورہا تھا۔

بچی جب پیدا ہوئی  تو اس کا نام بریلا رکھا گیا۔ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div