Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

افغان طالبان کے قیادت کے مسئلے پر اختلافات سنگین

شائع 05 نومبر 2015 07:04am

afghan-talibaas-1

 افغان طالبان کے قیادت کے مسئلے پر اختلافات سنگین ہوگئے،ایک گروپ نیسابق طالبان گورنر ملا محمد رسول کو اپنا قائد بنانے کا اعلان کردیا،نئے طالبان دھڑے کے سربراہ ملا محمد رسول کے حوالے سے اطلاعات ہیں ،ان کا انتخاب مغربی افغانستان میں ان کے زیر اثرعلاقے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔تاہم افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس معاملے پر یہ کہتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ملامحمد رسول افغانستان پر طالبان کے دور حکومت میں صوبہ نمروز کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ ملا عمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد سے شدت پسند گروپ کی قیادت کا معاملہ اختلافات کا شکار ہے۔ملا محمد رسول کے نائب عبدالمنان نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی اورجنوبی افغانستان کے متعدد طاقتور کمانڈر ان کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div