Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اسکارلٹ جانسن نئی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2017 06:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :ہالی ووڈ اداکارہ  اسکارلٹ جانسن فلم 'گھوسٹ ان دی شیل' میں مرکزی کردارمیں نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن سائنس فکشن فلم 'گھوسٹ ان دی شیل' میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

ہالی ووڈ اداکارہ کا فلم میں کردار اسپیشل آپریٹو کا ہے جو سائبر حملوں اور ہیکنگ کا مقابلہ کرنے والی اسپیشل ٹاسک فورس سیکشن نائن کی سربراہ ہوتی ہے۔

خطرناک مجرموں کے خلاف لڑتے ہوئے ان پر یہ راز فاش ہوتا ہے کہ ان کو بنائے جانے کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔

فلم کو اینی میشن اسٹوڈیو آف امریکا پروڈیوس کررہی ہے۔

فلم 21 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Slash Filmبشکریہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div