Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے پولیس کی حراست میں خود کشی کرلی

خودکشی کی کوشش کرنے کے بعد ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا دوران علاج دم توڑ گیا
اپ ڈیٹ 02 مئ 2024 07:05am

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں گرفتار ایک ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس کی حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ ملزم کی شناخت 32 سالہ انوج تھاپن کے نام سے کی گئی تھی اور اس پر ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کا انتظام کرنے کا الزام تھا۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کس کے کہنے پر ہوئی، 2 ملزمان گرفتار

انوج تھاپن نے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو اسلحہ فراہم کیا تھا اور پھر ان دونوں نے 14 اپریل کی صبح سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔

ممبئی پولیس نے اس کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پہلے ملزم وکی گپتا اور ساگر کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد انوج تھاپن کو ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ساتھ 25 اپریل کو بھارتی ریاستِ پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

حملے کے بعد دھمکیوں پر خوفزدہ ہوگیا تھا، سلمان خان کا اعتراف

ممبئی پولیس نے اس کیس میں گرفتار تمام ملزمان کے خلاف اسٹریجنٹ مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

sucide

Salman Khan

Bollywood actor

BOLLYWOOD STAR

sucide attempts

bolly wood