Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جاری، صدارتی انتخاب کیلئے مشاورت

شائع 25 اگست 2018 11:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مری:مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں صدارتی انتخاب کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے مشاورت کی جارہی ہے۔

ہفتے کو کشمیرپوائنٹ مری میں نوازشریف کی رہائش گاہ پرہونے والی اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اوراے این پی سمیت دیگرجماعتیں شریک ہیں۔

اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال جبکہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

 اے این پی کے غلام احمد بلوراور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما بھی اے پی سی میں شریک ہیں۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے تاہم ٹیلی فونک رابطوں میں انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے مؤقف سے آگاہ کردیا ۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے صدارتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کی جگہ متفقہ امیدوار لانے پر زور دیا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کے حق میں اپوزیشن جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div