Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

امریکامیں شدید برفباری، سب کچھ تہس نہس

شائع 14 دسمبر 2015 02:52pm

1

کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید برفباری سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اوریگون میں طوفان اور ٹیکساس میں تند و تیز بگولے نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔

کیلیفورنیا کے علاقے پلیسر کنٹری میں شدید برف بازی کے بعد سڑکوں پر کئی انچ برف جمع ہو گئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سیرا ویلی میں فی گھنٹہ دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی،ادھر امریکی ریاست اوریگون میں طوفان نے تباہی مچا دی، حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی،تیز ہواو¿ں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی ہوا کے بگولے نے سب کچھ تہس نہس کردیا میئر کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور متاثرہ گھروں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div