Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

انتہا پسندوں نے اجمیر کی مسجد میں عالمِ دین کو شہید کردیا

واردات کے بعد 3 نقاب پوش ملزم فرار ہوگئے، محمد ماہر تین دن قبل ہی اجمیر واپس آئے تھے
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 06:39pm

بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کے اندر گھس کر عالمِ دین کو شہید کردیا۔ پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

محمد ماہر ہفتے کی شب اپنے بچوں کے ساتھ مسجد میں سو رہے تھے۔ تین نقاب پوش ملزمان نے مسجد کے رہائشی حصے میں داخل ہوکر بچوں کو دھمکاکر بھگادیا اور محمد ماہر کو تشدد کرکے مار ڈالا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ محمد ماہر تین دن قبل ہی آبائی علاقے سے اجمیر واپس آئے تھے۔ وہ مسجد میں قائم مدرسے میں بچوں کو پڑھایا کرتے تھے۔ پولیس نے مختلف شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

AJMER CLERIK KILLED

THREE MASKED MEN

CHILDREN CHASED AWAY

MUHAMMED MAAHIR

TAUGHT KIDS