ییلو ویسٹ تحریک نے میکرون کی صدارت ہلا کررکھ دی
پیرس: فرانس میں ییلو ویسٹ تحریک نے میکرون کی صدارت ہلا کررکھ دی، پیلی جیکٹ والے مظاہرین کا احتجاج ساتویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔
ییلو ویسٹ تحریک کی جانب سے دوبارہ ملک گیر احتجاج کی کال پر کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے، پیرس میں خواتین اور بچوں سمیت 800 سے زائد افراد سڑکوں پر نکلے۔
پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پولیس نے 57 مظاہرین کو بھی حراست میں لے لیا۔
دیگر شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے، مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ مظاہرین مہنگائی ، ٹیکس اصلاحات کے بعد اب صدر میکرون سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مزید خبریں
روس نے امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا
پاکستان کے چاند پر پہنچنے کے ساتھ ہی بھارتی خاتون خلاء باز مقبول کیوں ہو رہی ہیں؟
رفح اور کرم شالوم کی سرحدی گزرگاہ بند ،12 گھنٹے میں 35 فلسطینی شہید
شوہر کو باندھ کر جسم کے مخصوص حصے جلانے اور کاٹنے کی کوشش کرنے والی جلاد بیوی گرفتار
اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے بعد رفح پر حملہ کردیا
کیا شہد کی مکھیاں انسان کی جان لے سکتی ہے؟
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.