Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

روس نے امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا

اسٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک کو جنوبی کوریا سے واپس گھر آنا تھا لیکن وہ روس نکل گیا، امریکی حکام
شائع 07 مئ 2024 09:13am

روس نے چوری کے الزام میں ایک امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ 34 سالہ اسٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا اور ٹیکساس کے فورٹ کاوازوس میں اپنے گھر واپسی کی تیاری کررہا تھا لیکن وہ روس چلا گیا۔

اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اہلکاروں کی تفصیلات پر بات کی۔ فوج کی ترجمان سنتھیا اسمتھ نے تصدیق کی کہ ایک فوجی کو مجرمانہ بدتمیزی کے الزام میں ایک فوجی اور تجارتی پیسفک بندرگاہ ولادی ووسٹوک سے حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ روس نے امریکا کو مطلع کیا اور متاثرہ فوجی کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کیا ہے۔ سنتھیا اسمتھ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔

روس اپنی جیلوں میں متعدد امریکیوں کو قید کرنے کے لیے مشہور ہے جن میں کارپوریٹ سیکیورٹی ایگزیکٹو پال وہیلن اور وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایون گرشکووچ شامل ہیں۔ امریکی حکومت کے مطابق روس نے دونوں کو غلط طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے بات چیت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

russia

America