Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی

طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے، ایوان شاہی
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 11:20am
تصویر بذریعہ: بی بی سی
تصویر بذریعہ: بی بی سی

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے۔

ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

اس سے قبل سعودی ایوان شاہی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کو بخار اور جوڑوں میں درد کی شکایت ہے۔

اتوار کو خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی فرماں روا کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان کے دوسری بار میڈیکل ٹیسٹ ہوں گے۔

گھریلو ملازمہ کی شادی میں سعودی نوجوان کے قیمتی تحائف پر سب پریشان

اتوار کو ہی سرکاری سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک بیان سعودی ایوان شاہی نے بتایا تھا کہ شاہ سلمان آج جدہ کے شاہی محل قصر السلام میں طبی معائنہ کرائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بخار اور جوڑوں میں تکلیف کے باعث شاہ سلمان کے معالجین نے بعض ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہی ایوان نے عالم اسلام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

شاہی بیان کے مطابق شاہ سلمان کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور وہ جوڑوں میں درد کا شکار ہیں، علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم نے حالت کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی بادشاہ کی صحت پر شاذ و نادر ہی بات کی جاتی ہے لیکن سعودی ایوان شاہی نے اپریل میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں معمول کے معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ اسی دن ہسپتال سے ڈسچارج بھی ہوگئے تھے۔

ایران نے شیطان کو پوجنے والے 200 سے زائد افراد گرفتار کرلیے

سعودی عرب، جو دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کرنے والا ملک ہے، اس نے برسوں سے شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔

شاہ سلمان نے 2020 میں مثانہ نکالنے کے لیے سرجری کروائی تھی، انہیں مارچ 2022 میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

صحت

Saudi Arabia

hospital

King Salman