Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

محمد عرفان کو وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑگیا

اپ ڈیٹ 11 فروری 2019 06:23am

Untitled-1

لاہور: دنیا کے طویل القامت باﺅلرز میں سے ایک پاکستان کے محمد عرفان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ دوران پرواز تصاویر لینا مہنگا پڑ گیا۔

محمد عرفان اور عثمان بزدار کی دوران پرواز اتفاقیہ ملاقات ہوئی، ٹیسٹ کرکٹر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو دلچسپ اور طنز سے بھرپور تبصروں کی لائن لگ گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد عرفان نے دو تصاویر شیئر کیں اور اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ایس ایل کیلئے جاتے ہوئے میری وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی فیملی سے خوشگوار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ سے تعلیم ، صحت اور پنجاب کے ترقیاتی پروگراموں خصوصا جنوبی پنجاب سے متعلق بہت اچھی بات چیت ہوئی، اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کو سارے جہاں میں ترقی دے، آمین۔

محمد عرفان کی ٹویٹ پر کرکٹ کے شائقین کی سیاسی حس بھی پھڑک اٹھی جنہوں نے دلچسپ تبصروں کے ساتھ ساتھ سیاسی طنز بھی کیے۔   ایک صارف نے پوچھا عمران خان کے وسیم اکرم کے ساتھ بیٹھ کر کیسا لگا؟  

ایک اور نے لکھا کہ وزیراعلیٰ کے تاثرات سے لگتا ہے وہ کہہ رہے ہیں کھڑکی والی سیٹ میں نے لینی ہے ، مجھے نہیں پتہ۔

ایک صارف نے پوچھا یہ وہی ہیں نا جو آج کل شہباز شریف ہیں؟  

وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاست کا وسیم اکرم قرار دینے کے بیان پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کے 2 بہترین لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر ایک ساتھ ۔

ایک صارف نے محمد عرفان سے یہ بھی پوچھا کہ وسیم اکرم سے باﺅلنگ ٹپس لیں یا نہیں؟  

ایک صارف نے تو وزیراعلیٰ کو کبھی کبھار ہنس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ تھوڑا ہس وی لیا کرو بزدار صاحب۔

حال ہی میں اپنے لمبے قد کے باعث بی پی ایل کے دوران اکانومی کلاس کی نشست پر پورا نہ آنے والے عرفان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اس بار مسئلہ تو نہیں ہوا؟  

ایک صارف نے وزیراعلیٰ کے بزنس کلاس میں سفر کرنے پر طنز کیا۔

یاد رہے کہ عثمان بزدار ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہوئے تھے، وہ سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div