Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

جسٹس شاہد نے سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کو سماعت کیلئے مقرر کرنے سے روک دیا

ججز کو ٹربیونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب
شائع 10 مئ 2024 10:22am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رجسٹرار کو سلمان اکرم راجہ کی پٹیشن کوسماعت کےلیےمقرر کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ججز کو ٹربیونل جج مقرر نہ کرنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ سلمان اکرم راجہ نے اضافی ٹربیونلز کی تشکیل کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹربیونل کے لیے میرا نام بھی تجویز کیا گیا ہے میں یہ کیس کیسے سن سکتا ہوں ؟

وکیل نے کہا کہ یہ کسی جج کا ذاتی معاملہ نہیں لہذا عدالت یہ کیس سن سکتی ہے۔

واضح رہے کہ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں الیکشن ٹربیونلز کا تقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کیلئےالیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا، الیکشن کمیشن کے اضافی ٹربیونلز تشکیل نہ دینے سے اپیلوں پر سماعت میں تاخیر ہورہی ہے، ہائیکورٹ میں اضافی الیکشن ٹربیونل تشکیل دیئے جائیں، انتخابی عذرداریوں کیلئے اضافی الیکشن ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔

Lahore High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)